گوجرانوالہ( آئی ایم ایم) الائیڈ سکول کشمیر روڈ پیپلز کا لونی کیمپس کا ایک اور اعزاز سکول نے پاکستان بھر کے بہترین 31 الائیڈ سکولوں میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے اعزاز کو برقرار رکھا ہے الائیڈ سکول کشمیر روڈ کے طلبہ نے 2010 سے لے کر 2020 تک گوجرانوالہ بورڈ میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں بلکہ بورڈ کے مجمو عی نتائج بھی شاندار رہے ہیں ڈسپلن ،بچوں کی حاضری ،بہترین اساتذہ کی بھرتی اور اساتذہ کی ورکشاپس، بچوں کے کھیل کود کے مواقع نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں سکول سر فہرست رہا ہے جس کی بنیاد پر سکول کو پرائیڈ اف پرفارمنس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے ڈائریکٹر الائیڈ سکول کشمیر روڈ طارق احسان ملک اور نیٹ ورک ایسوسی ایٹ عبدالرحمن طارق نے بتایا کہ پاکستان بھر کے الائیڈ سکولوں میں سے بہترین کار کردگی کے حامل 31 الائیڈ سکولوں میں سے الائیڈ سکول کشمیر روڈ پیپلز کالونی کی کارکردگی اور نتائج کی بنیاد پر پہلے نمبر پر آیا ہے الائیڈ سکول کشمیر روڈ کے طلبہ و طالبات نے 2010 سے لے کر 2020 تک مسلسل نہم اور دہم کے بورڈ کے امتحان میں نمایاں پوزیشنز کے ساتھ بہترین نتائج دیئے ہیں اور سکول کے بچوں کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیل کود کے مقابلوں میں بھرپور شرکت رہی ہے۔
سکول کا ڈسپلن بچوں کی حاضری اور ا نرولمنٹ میں اضافے اعلی تعلیم یافتہ اسا تذہ کی بھرتی اور ورک شاپس کے انقاد سے اساتذہ کو جدید تدریس سے روشناس کروایا گیا جس سے والدین اور بچوں کا سکول پر اعتماد بڑھا اور پرائڈ اف پرفارمنس کے لیے ادارہ منتخب ہوا ہے اور پاکستان بھر کے 31 سکولوں کو ایم او یو تھری الائنس بھی دیا جائے گا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سکول کا پاکستان بھر میں نمبر ایک پر آنا اساتذہ کی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کے اعزاز میں ایک با وقار تقریب کا انعقاد کر کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
ڈائریکٹر طارق احسان نے مزید کہا کہ الائیڈ سکول کشمیر روڈ پیپلز کا لونی کیمپس کی پہلی پوزیشن ہمارے لیے باعث اعزاز ہے اور ہمیں فخرہے کہ تخلیقی سرگرمیوں کے لیے ہمارے طلبہ، عملہ اور انتظامیہ کی محنت کا اعتراف کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ الائیڈ سکول کشمیر روڈ پیپلز کا لونی کیمپس کے اساتذہ بہترین قابلیت کے حامل اور بادشاہ گر ہیں، انہیں سازگار ماحول اور مواقع دیے جائیں تو وہ بہترین نتائج دیتے ہیں۔