قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سپیشل سیکرٹری وزارت داخلہ وقاص علی محمود کی ملاقات

اسلام آباد(آئی ایم ایم)قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سپیشل سیکرٹری وزارت داخلہ وقاص علی محمود نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک میں امن امان کی صورت حال کو خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے پاکستان کو درپیش چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے حکومتی و سیکیورٹی اداروں کے درمیان بین الاادارہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان تعاون، معلومات کا تبادلہ اور ہم آہنگی قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان سے متعلق اہم مسائل کے حل کےلئے وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن پر عمل پیرا ہوکر بہت جلد ان مسائل پر قابو پا لے گی۔

سپیشل سیکرٹری داخلہ نے قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کو بتایا کہ ملک میں امن و امان کو مزید بہتر بنانے کےلئے موثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے اور سماجی و اقتصادی حالات کومد نظر رکھتے ہوئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اشد ضرورت ہے ۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ