اسلام آباد(آئی ایم ایم)مولانا راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ لندن گئے ہیں۔مولانا فضل الرحمان لندن میں 11 روز تک قیام کریں گے، 17 نومبر کو پاکستان واپسی ہوگی پارٹی ذرائع کے مطابق۔مولانا فضل الرحمان کا دورہ نجی ہے،اور وہ لندن میں قیام کے دوران مختلف ملاقاتیں کریں گے۔