اسلام آباد (آئی ایم ایم) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کے درمیان اہم ملاقات۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور صوبائی حکومت کی عدم توجہ، معاشی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کے اقدامات، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں مشغولیت، صوبے میں دانش سکول کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں سیکورٹی کے حوالے سے موجودہ صورتحال، اس میں بہتری کے لئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماﺅں کا خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار۔گورنر خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر اطلاعات نے صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کو انتشاری سیاست سے دور رکھنے اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا۔وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں سیکورٹی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، وفاقی وزیر اطلاعات۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان صوبے میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے میں دانش سکول کے قیام اور معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی وفاق کی ترجیحات میں شامل ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام ہمارے بھائی ہیں، ان کی فلاح و بہبود وفاق کی اولین ترجیح ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام کو ان کے حق سے محروم نہیں کیا جائے گا۔خیبر پختونخوا میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔
ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا حب بنانے اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔گورنر خیبر پختونخوا نے وزارت اطلاعات و نشریات اور اس کے ماتحت اداروں میں ہونے والی جدت اور مثبت تبدیلیوں کو خوش آئند قرار دیا۔ملاقات میں خیبر پختونخوا میں تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق مختلف تجاویز بھی زیر بحث آئیں۔