اسلام آباد(آئی ایم ایم)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے 7 نومبر 2024 کو ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ (MIAP) پر 2024 فل اسکیل ایمرجنسی ایکسرسائز کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ یہ ایکسرسائز انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کے معیار کے مطابق کی گئی، جس کا مقصد ایمرجنسی رسپانس میں ربط، رابطے اور وسائل کے اشتراک کو بہتر بنانا تھا۔ایکسرسائز کا آغاز PAA کے فائر ٹینڈرز کے ذریعے فیول فائرفائٹنگ کے مظاہرے سے ہوا، جس کے بعد ایمرجنسی آپریشن کو PAA، ایدھی، اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کے ساتھ مربوط طور پر انجام دیا گیا۔ فوری طبی امداد کے لیے PAA کی میڈیکل ٹیم اور نشتر اسپتال، ریلوے اسپتال، اور سول اسپتال کے طبی ماہرین کے ساتھ مل کر ٹریاج ایریا قائم کیا گیا۔
اس ایکسرسائز میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF)، فوجی حکام، ایئر لائن آپریٹرز جیسے ایئر بلیو، پی آئی اے اور سروس پرووائیڈرز جیسے ٹی جی ایس ہینڈلر RAS، SAPS، اور جیریز ڈی این اے ٹی اے MIAP نے شرکت کی۔اختتام پر ایک ڈی بریف سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مبصرین نے تمام اداروں کے مابین بہترین تعاون اور مؤثر کارکردگی کو سراہا۔