جھنگ (آئی ایم ایم)معروف روحانی شخصیت پیر آغا سید کاظم گیلانی المعروف پیر پٹھان آف جھنگ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماء چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ندیم افضل چن ، معروف علمی و سماجی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری کے ہمراہ دربار گیلانی پہنچے، انہوں نے اس موقع پر مرحوم پیر آغا سید کاظم گیلانی کے فرزندان پیر طارق آغا گیلانی ، پیر حیدر آغا گیلانی ۔ پیر مصطفی آغا گیلانی ، داماد ھنی خان گنڈہ پور اور دیگر مریدین و لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور انکی مغفرت بلندی درجات کی دعا کی ۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم پیر پٹھان کی دینی اور ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا جب دربار گیلانی پہنچے تو پیر حیدر آغا گیلانی ، ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلع کونسل کے ممبر یحیی خان اکا خیل اور مریدوں کی بڑی تعداد نے ان کا خیر مقدم کیا۔