انٹرپول ٹیم کا وفاقی محتسب سیکر ٹیریٹ کا دورہ بچوں کے خلاف سائبر کرائمز روکنے کے لئے وفاقی محتسب کی کوششوں پر بریفنگ

اسلام آباد (آئی ایم ایم) بچوں کے جرا ئم کے خلاف انٹر پول کی ٹیم نے کرمنل انٹیلی جنس آفیسر گیبریلا جاویرا چمورو کونچا (Ms.Gabriela Javera Chamorro Concha)کی سربراہی میں گزشتہ روز وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں بچوں کے شکایات کمشنر محمد اشفا ق احمد نے بچوں کے خلاف سائبر کرائمز کو روکنے اور خاص طور پر بچوں کی بہتری کے لیے اس دفتر کی کوششوں کے با رے میں جا مع بر یفنگ دی۔ٹیم کو بتایا گیا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کئی اقدامات اٹھا ئے گئے ہیں جن میں بچوں کے لیے ایک شکایات کمشنر کی تقرری، ملک میں بچوں کی حالت پر نظر رکھنا، بچوں کے خلاف تشدد کے واقعات کی نشاندہی کے لیے میڈیا رپورٹس سے استفا دہ، قانون سازی میں اصلاحات کے لیے پارلیمنٹ کی معا ونت، کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے ذریعے انتظا می مسائل کو حل کرنا، تحقیق، وکالت، آگاہی میں اضافہ اور صلاحیت کی تعمیر وغیرہ شا مل ہیں۔

بچوں کے کمشنر نے ٹیم کو بر یفنگ کے دوران بتا یا کہ کمشنر شکا یات برائے اطفال کے دفتر نے مختلف سطحوں پر بچوں کے خلاف سائبر کرائمز کے معاملے کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھایا ہے اور مداخلت کے لیے کچھ اہم شعبوں کی نشاندہی کی ہے جیسے عوامی بیداری اور میڈ یا میں حساسیت پیدا کرنا نیز قانونی اصلاحات کے لئے وکالت اور صلاحیت کی تعمیر۔ ٹیم کو مزید بتایا گیا کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فعال رابطوں کے ذریعے بچوں کے حقوق کے با رے آ گا ہی میں بے پناہ اضا فہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمات کے پیغامات پیمرا، پی ٹی وی، پی بی سی، پی ٹی اے اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جا رہے ہیں۔ ٹیم کو اس حوالے سے ”زینب الرٹ اور رسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ 2020ء“ سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ٹیم نے وفاقی محتسب کے شکا یات کمشنر برا ئے اطفال کی طرف سے ملک میں بچوں کی بہبود اور بچوں کے خلاف سائبر کرائمز کو روکنے کی کوششوں کو سراہا۔ ٹیم نے باہمی رابطے کو فروغ دینے اور تجربات کے زیادہ سے زیادہ اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔ واضح رہے کہ انٹرپول ٹیم کا یہ دورہ بچوں کے آن لائن استحصال سے نمٹنے کے اقدامات کا حصہ تھا۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ