مسلم لیگ ن قوم کی توقعات پر ہمیشہ کی طرح پورا اترے گی: شہباز شریف

لاہور(سٹاف رپورٹر) سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن قوم کی توقعات پر ہمیشہ کی طرح پورا اترے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان اسمبلی اور پارٹی راہنمائوں کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں،چترال سے پارٹی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین کی ملاقات بھی ہوئی،شہباز شریف نے شہزادہ افتخار الدین کے والد شہزادہ محی الدین مرحوم کی ملک وقوم کے لئے خدمات کو سراہا۔

شہزادہ افتخار الدین نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قائد نواز شریف کی بریت پر مبارک دی،حماد نواز ٹیپو، راولپنڈی ڈویژن کے پارٹی صدر ملک ابرار، نائب صدر شاہ محمد شاہ،ملک رشید، ملک احمد خان اور ملک علی احمد کی بھی پارٹی صدر شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پارٹی کے امور اور انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا ۔

رہنماؤں نے اپنے حلقوں میں جاری انتخابی تیاریوں پر پارٹی صدر کو آگاہ کیا،ملاقات میں رانا ثناءاللہ، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کی امیدوں اور توقعات پر ہمیشہ کی طرح پورا اترے گی،نواز شریف کے وطن واپس آنے کے بعد قوم کی مایوسیاں ختم ہو گئی ہیں،نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) قوم کو امن، ترقی اور معاشی خوشحالی دے گی، ان شاءاللہ،خیبر پختونخواہ میں10 سال کی حکومت نے عوام کو کچھ نہ دیا، عوام کے وسائل کو صرف بے دردی سے لوٹا گیا۔

مزید پڑھیں: ایک شخص نے ملک تباہ کر دیا، ہم اقتدار نہیں عوام کی بھلائی چاہتے ہیں: نواز شریف

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم کو متحد ہو کر پوری یکسوئی اور عزم سے کام کرنا ہوگا،نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی، معاشی بدحالی، بے روزگاری، مہنگائی سب کا خاتمے کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس شروع
‏یہ پارلیمانی بورڈ کا چھٹا اجلاس ہے، ‏اجلاس پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی زیرصدارت ہو رہا ہے۔ ‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ بھی اجلاس میں شریک ہیں ‏بورڈ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز بھی شریک ہیں ‏مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ آج اٹک، جہلم اور چکوال سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کر رہا ہے ‏پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، صوبہ بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کرچکا ہے۔

تازہ ترین

December 26, 2024

بلاول بھٹو زرداری کی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا 17ویں یوم شہادت کے موقع پر پیغام دیا

December 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر پیغام

December 26, 2024

27دسمبر کی نسبت سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بیان

December 26, 2024

راجہ پرویز اشرف ، سید حسن مرتضی اور شہزاد سعید چیمہ کی لاھور ریلوے سٹیشن پر پریس کانفرنس

December 26, 2024

لیاقت بلوچ کی صدارت میں ملی یکجہتی کونسل خیبرپختونخوا کا اجلاس، عبدالواسع صدر منتخب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ