بھارت سمیت تمام پڑوسیوں سےاچھےتعلقات ضروری ہیں،نوازشریف

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف نے کہا ہے کہ بھارت سمیت تمام پڑوسیوں سےاچھےتعلقات ضروری ہے، کچھ کرداروں نے ترقی کرتے پاکستان کو برباد کیا، وقت ثابت کر رہا ہےہم صحیح تھے۔

تفصیلا ت کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے چھٹا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم نظروں سے اوجھل لیکن دل کے بہت قریب رہے ہیں، دعا ہے اللہ قوم کو مشکلوں سے نکالے اور 25 کروڑعوام کو آسانی والی زندگی عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا، قوم نے پچھلے 4 سال میں بہت مشکل وقت دیکھا، کچھ کردار ایسے آئے جنہوں نے بھاگتے ہوئے پاکستان کو ٹھپ کردیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں معاشرتی، سماجی کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، اس وقت ملک میں اقتصادی ترقی ہو رہی تھی، ہمارے دور میں معاشی بہتری کا دنیا بھی اعتراف کررہی تھی مگر پتا نہیں وہ خواب تھا جو ادھورا رہ گیا اس خواب کو پورا ہونا چاہئے تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ اناڑی کے ہاتھوں ملک کی باگ ڈور کیسے دی جاتی ہے، اچھے بھلے لوگوں کے ہاتھوں سے اختیار لیکر اناڑی کے ہاتھ میں دیا گیا، ملک کی معیشت نیچے آگئی اور روپیہ کمزور ہوگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے 4 سال میں روپیہ ایک جگہ پر رہا تاہم پچھلے دور میں روپیہ 4،4 گھنٹے بعد تبدیل ہو رہا تھا، آپ کی معیشت مس مینج ہوئی، ادراک کریں مس مینجمنٹ کب سے شروع ہوئی کیونکہ کرنسی اگر غیر مستحکم ہو تو ہر چیزغیر مستحکم ہو جاتی ہے۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ لوگوں نے ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا، ملک کی ترقی کے لیے کام کیے لیکن ہر دور میں ہمیں نکال دیا گیا، 1993 اور 1999 میں کیوں نکالا گیا مجھے پتا لگنا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کہا کہ کارگل میں لڑائی ہونی چاہیے، کیا اس لیے مجھے نکالا؟ چینی صدر نے خود مجھے کہا تھا سی پیک آپ کے لیے تحفہ ہے، مگر سیاسی مخلافین نے سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

اپنے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اپنے معاملات کو افغانستان اور عراق کے ساتھ ٹھیک کرنا ہے، پہلے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ تھا، پی ٹی آئی حکومت نے بجلی کی قیمتوں کا مسئلہ پیدا کردیا، پہلے ہم نے آکر ڈیم بنائے اور توانائی کا بحران ختم کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایک شخص نے ملک تباہ کر دیا، ہم اقتدار نہیں عوام کی بھلائی چاہتے ہیں: نواز شریف

لیگی قائد نے کہا کہ کوئلے کی بات بڑی ہوتی رہی لیکن کسی نے کچھ نہیں کیا، ملک کو اس حال تک پہنچانے والوں کا محاسبہ ہونا چاہئے، انہوں نے ملک کے ساتھ وہ کیا جو کوئی محب وطن نہیں کر سکتا، البتہ ٹکٹ حاصل کرنے والوں کا مقصد عوام کی خدمت ہونا چاہئے۔

تازہ ترین

November 10, 2024

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر بم دھماکے کی مذمت

November 10, 2024

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی فیڈرل سروس ٹریبونل ممبران کی تعیناتی کی منظوری

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کینرڈ کالج لاہور میں تقریب سے خطاب

November 9, 2024

مخدوم زادہ سید علی رضا شاہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں ایک پُروقار استقبالیہ کا اہتمام کیا

November 9, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر بیان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ