اسلام آباد(آئی ایم ایم)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے زیر صدارت پہلی پیپر لیس سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ۔پیپرلیس سی ڈی ڈبلیو پی ملک میں ڈیجیٹلایزیشن کی جانب اہم قدم ہے۔ہم پیپر لیس ماحول کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں، احسن اقبال نے کہا کہ سنٹرل ڈیلولپمنٹ ورکنگ پارٹی کی مکمل ڈیجیٹیلائزیشن قومی ترقی اور جدیدیت کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے پیپرلیس ہونا ماحولیاتی تحفظ کی جانب اہم قدم ہے۔پیپر لیس اقدامات ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ مستحکم ترقی کے لئے ناگزیر ہیں، احسن اقبال نے کہا کہ سی ڈی ڈبلیو پی کے تمام اجلاس اب سے ڈیجیٹل طریقے سے منعقد ہوں گے۔تمام شرکاء اپنے لیپ ٹاپ کے ہمراہ شرکت کو یقینی بنائیں۔وزارت منصوبہ بندی کو مکمل ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔احسن اقبال نے امید ظاہر کی کہ ڈیجیٹلایزیشن حکومتی کارکردگی میں بہتری اور شفافیت کے فروغ کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔
ڈیجیٹلائزیشن سے کاغذی استعمال اور پرنٹنگ کے لئے درکار وسائل میں کمی ہوگی۔ڈیجیٹلسیزیشن سے حکومتی منصوبوں کی بروقت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا، احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو جدید اور ڈیجیٹلائزڈ ریاست بنانے کے لئے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے.