پشاور (آئی ایم ایم) آج پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سابقہ ایم پی اے سینئر ایڈوکیٹ خالد وقار چمکنی کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری شجاع خانزادہ المعروف شاذی خان ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی کے علاؤہ ڈسٹرکٹ نائب صدر اکرم خان جمکنی یونین کونسل کے صدر ماسٹر محمد طارق ، کسٹم سینڈنڈگ کمیٹی کے چیئرمین مشتاق احمد ، ذوالفقار صدیقی ، ازلان ولید اور پی پی پی ڈیجیٹل کے پی تحصیل چمکنی کوآرڈینیٹر محمد عمران خان موجود تھے اس موقع پر معروف کاروباری شخصیات مشتاق احمد اور ذوالفقار صدیقی نے جمعیت علمائے اسلام ف سے مستعفیٰ ہو کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے ملنے والے اعتماد کے مطابق کردار ادا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب چیئرمین بلاول بھٹوزرداری پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے اور خیبرپختونخوا میں جیالا وزیر اعلی ہوگا ، سابق ایم پی اے نے تحصیل چمکنی میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے مطالق اور مختلف عوامی مسائل بیان کئے ۔
گورنر خیبرپختونخوا نے تمام مسائل جلد حل کرنے کے یقین دھانی کرائی۔اس موقع پر پی پی پی ڈیجیٹل کے پی تحصیل چمکنی کے کوآرڈینیٹر محمد عمران خان نے ذوالفقار علی بھٹو پر لکھی گئی کتاب ٫٫ ذوالفقار علی بھٹو کا قتل کیسے ہو ،، تحفے میں دی ۔ چمکنی یونین کونسل کے صدر ماسٹر محمد طارق نے بھی کتاب تحفے میں دی۔