اسلام آباد(آئی ایم ایم)غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کاروائی۔چھاپہ مار کاروائی میں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کا اہم ترین رکن گرفتار۔ملزم کی شناخت عطاء اللہ کے نام سے ہوئی۔کارروائی کےدوران کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد۔چھاپہ مار کاروائی صرافہ بازار پشاور میں کی گئی۔کارروائی کے دوران ملزم سے 23 کروڑ روپے برآمد۔کرنسی کو دکان کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔چھاپہ مار کارروائی میں ہیومن انٹلیجنس سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔حوالہ ہنڈی اور سونا سمگلنگ میں ملوث گینگ کے سرغنہ خالد منظور کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری۔
ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اور اس سے پہلے بھی کئی بارگرفتار ہو چکا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق موصول شدہ زیادہ تر رقوم افغانستان سے بھیجی جارہی تھی۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔