آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے جنرل سیکرٹری اور دیگر کی وفاقی وزیر برائے چوہدری سالک حسین سے ملاقات

گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز(APFUTU)کے جنرل سیکرٹری ضیا سید، صدر ثمینہ اشرف کامریڈ کی قیادت میں وفد نے سہہ فریقی لیبر کانفرنس میں شرکت کی اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و افرادی قوت چوہدری سالک حسین سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ضیا سید کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال کے بعد انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن( آئی ایل او)کے ساتھ مل کر دو روزہ سہہ فریقی لیبر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں لیبر ویلفئیر کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ ہم سب کو مل کر لیبر کے حقوق کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ ہر سال سہہ فریقی لیبر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے تا کہ لیبر کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے اداروں کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ ہنر مند افراد کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت نے سعودی عرب کی 20 کمپنیوں کو آئندہ سال ہنر مند افراد کی فراہمی کے لیے معاہدے بھی کیے ہیں۔ جبکہ سعودی عرب اور دوبئی نے سیروسیاحت کے ویزا پر آ کر مختلف روزگار سے وابستہ ہونے کی کوشش کرنے والے افراد کے لیے قوانین میں سختی کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ملکی اور خاندانی معاملات کو مثبت انداز میں حل کیا جائے ۔ مسلم لیگ ق نے ملکی اور عوامی مفاد کو سامنے رکھ کر بہتر فیصلے کیے ہیں۔ عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ دو لاکھ روپے ایڈوانس ادا کر کے درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے باقی چار لاکھ روپے نام کی منظوری کے بعد ادا کرنے کی سہولت بھی میسر ہے۔ حج پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔

تازہ ترین

November 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

November 14, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ