اسلام آباد(آئی ایم ایم)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنے جری اور بہادر جوانوں پر فخر ہے۔
اسپیکر نے کہا کہ اس کامیاب کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جری جوانوں نے تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، جس پر پوری قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز پر ناز ہے۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی
اس موقع پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہیدوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کھبی فراموش نہیں کرے گی۔