گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

اسلام آباد (آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی انکے ہمراہ تھے ، ملاقات میں چشمہ لفٹ کینال منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر واپڈا حکام کے کردار کو گورنر نے سراہا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 1991 کے ارسا معاہدہ کے نتیجہ میں چاروں صوبوں کو ملنے والے پانی کے حق کو تین صوبوں نے استعمال کرنا شروع کردیا جبکہ خیبر پختونخوا اس معاہدہ کے تحت ملنے والے پانی کے حصہ سے محروم تھا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے ہم شکر گزار ہیں جنہوں نے اس منصوبہ کے لیئے وفاقی بجٹ میں رقم مختص کی انہوں نے کہا کہ چشمہ لفٹ کینال کے حوالہ سے ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مشکور ہیں۔ جنہوں نے ہمارا یہ مقدمہ لڑا وفاق کے ساتھ اس نہر کے بننے سے خیبر پختون خواہ میں سبز انقلاب آئے گا یہ نئی صنعتوں کا قیام ہوگا معاشی ترقی ہوگی لوگوں کو روزگار مہیا ہوگا اور علاقہ ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کے وفاقی وزیر اور بالخصوص چیئرمین واپڈا کا کردار اور ذاتی دلچسپی لائق ستائش ہے ، اس حوالہ سے فنڈز کی فراہمی پر سعودی ڈیویلپمنٹ بنک اور سعودی حکومت کے تعاون کے بھی ہم شکر گزار ہیں رواں سال اس منصوبے کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

تازہ ترین

November 15, 2024

پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،سید حسن مرتضی

November 15, 2024

پاکستان میں موجود ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی پاکستان کے وفا قی وزیر تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

November 15, 2024

گورنر خیبرپختونخوا ے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی

November 15, 2024

فیصل کریم کنڈی سے FUSE فاونڈیشن کی سربراہ طلعت اعظم نے ملاقات کی

November 15, 2024

پاکستان اور اسپین نے بہتر پارلیمانی تعاون اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ