لاہور(آئی ایم ایم) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی جنرل سیکٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پنجاب میں طلباء یونین کی بحالی کیلیے اپنے بدترین دشمنوں سے بھی ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں،وہ بھی اور ہم بھی سٹوڈنٹ تنظیموں سے پابندی ہٹنے کے حق میں ہیں۔وہ پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام پیپل سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں اکٹھے ہونے والے طلبہ و طالبات سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر صدر پی پی وسطی پنجاب کی کوآرڈینیٹر بشری منظور مانیکا،سبط حسن ، مہتاب علی زیشان ، شیر علی عباسی، عبدالرحمن رحمانی، سائرہ مرزا، صداقت علی، حسن خان، مستنصر کامران، ، احمد حسن بھی موجود تھے۔حسن مرتضی نے کہا کہ جب تک یہ پابندی نہیں ہٹے گی تب تک ہم اپنا بڑا مقصد حاصل نہیں کر سکتے،انہوں نے زور دیکر کہا کہ سٹوڈنٹس یونین پر پابندی لگا کر ایک ایسی لیڈرشپ کا راستہ روکا گیا جو طلباء اور نوجوانوں میں سے آتی ہے ۔
سٹوڈنٹ یونین بحالی کی نتیجے میں ایک بہتر لیڈرشپ پارلیمان میں پہنچے گی ،حسن مرتضی نے پی ایس ایف کے طلباء کو یقین دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس جدوجہد میں پی ایس ایف کے ساتھ ہے اورپی ایس ایف کے ہر نوجوان کے پیچھے کھڑے ہیں، انشاءاللہ اخری فتح آپ کی ہوگی،اجلاس پی ایس ایف کو تعلیمی ادراوں میں فعال کرنے اور نوجوانوں کے ایشوز کو اجاگر کرنے کے لئے کیا گیا،میٹنگ میں پنجاب یونورسٹی میں کامیاب طلباء کنونشن منعقد کرنے پر ساتھیوں کو سراہا گیا۔