اسلام آباد (آئی ایم ایم)نیسلے پاکستان کے سینئر مینیجر برائے پبلک پالیسی اینڈ گورننس ایشوز، عاتکہ میر خان ، نیسلے کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اور سسٹین ایبلیٹی، شیخ وقار احمد۔ کارپوریٹ افیئرز مینیجر اور نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز چیمپئن، زائرہ احمد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، جسمیں خیبرپختونخوا میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر غور و فکر اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران نیسلے کی ٹیم نے گورنر کو اپنی کمپنی کے مختلف منصوبہ جات اور پروگرامز سے آگاہ کیا جو خاص طور پر بچوں کی صحت اور غذائیت کی بہتری، پائیدار ترقی، اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے کیے جا رہے ہیں۔ نیسلے فار ہیلتھیئر کڈز پروگرام کی اہمیت اور بچوں کی صحت مند عادات کو فروغ دینے کی کوششوں پر خصوصی گفتگو کی گئی، گورنر فیصل کریم کنڈی نے نیسلے کی جانب سے معاشرتی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ نجی شعبے کی جانب سے اس قسم کی شراکت داری عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں گورنر ہاوس ایسی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو صوبے میں صحت، تعلیم، اور ماحولیاتی پائیداری کے شعبوں میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعدد شعبہ جات میں نیسلے صوبہ کے باصلاحیت نوجوانوں اور خواتین کی مدد اور حوصلہ افزائی کر سکتا ہےاس موقع پر مختلف منصوبوں پر تعاون کی تجاویز پیش کی گئیں جن میں بچوں کی صحت و تغذیہ، ماحولیاتی تحفظ، اور پائیدار ترقی کے حوالے سے مشترکہ اقدامات شامل ہیں۔ ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ بچوں کی صحت مند نشوونما کے لیے معاشرتی آگاہی اور تعلیمی پروگرامز کو فروغ دینا ضروری ہے۔نیسلے کہ ٹیم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی عوامی مسائل و مشکلات کے حل میں دلچسپی کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔