شفاف امتحان کے انعقاد کیلئے حکومتِ پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی کو اپنایاتنویر اصغر عوان کنٹرولر امتحانات

راولپنڈی (آئی ایم ایم) کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ، راولپنڈی تنویر اصغر اعوان نے امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2024ء کے سلسلہ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی،گورنمنٹ ہائی سکول ڈی اے وی کالج روڈ راولپنڈی، گورنمنٹ ایسوی ایٹ کالج فار ویمن ایف بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 4 لیاقت روڈ راولپنڈی،گورنمنٹ ایسوی ایٹ کالج فار ویمن پولیس اسٹیشن روڈ صدر راولپنڈی، گورنمنٹ ایسوی ایٹ کامرس کالج سنی بنک مری کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2024ء اختتام پذیر ہو گیا۔ شفاف امتحان کے انعقاد کیلئے حکومتِ پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی کو اپنایا اور چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان کی سربراہی میں بوٹی مافیا کو لگام ڈالنے میں کامیاب رہے۔ امتحان کے انعقاد میں ضلع انتظامیہ کے افسران ڈائریکٹر کالجز، تمام اضلاع کے سی ای اوز کے تعاون کے مشکور ہیں۔ جن کے تعاون کی بدولت شفاف اور پر امن ماحول میں امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2024 منعقد ہوا۔

تمام امتحانی عملے بشمول ڈسٹری بیوٹر انسپکٹر، ریذیڈینٹ انسپکٹر، موبائل انسپکٹرز، سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے اپنی ڈیوٹی بااحسن طریقے سے سرانجام دی۔ جس پر وہ تمام امتحانی عملہ مبارکباد کا مستحق ہے۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ آمدہ امتحان میٹرک و انٹر میڈیٹ فرسٹ اینول 2025ء کے انتظامات کو بھی فول پروف بنانے کیلئے ان تمام کا تعاون اسی طرز پر حاصل رہے گا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رانا سکندر حیات کی ہدایت کی روشنی میں میرٹ اور شفافیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے امتحان میٹرک و انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2025ء منعقد کروایا جائے گا اور جدید تقاضوں کے مطابق امتحانی نظام میں بہتری اور جدت لائی جائے گی ۔

تازہ ترین

November 19, 2024

شفاف امتحان کے انعقاد کیلئے حکومتِ پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی کو اپنایاتنویر اصغر عوان کنٹرولر امتحانات

November 19, 2024

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت عوام کی دادرسی کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

November 18, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کا 57واں یوم تاسیس ملک بھر میں 30نومبر جو ضلعی سطح پر ہو گا

November 18, 2024

نیسلے پاکستان کے سینئر مینیجر برائے پبلک پالیسی اینڈ گورننس ایشوز اور دیگر کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

November 18, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے برٹش کونسل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن اور ہیڈ آف ایجوکیشن سے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ