اسلام آباد(آئی ایم ایم)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی-139 شیخوپورہ-IV کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی توجہ الیکشز ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 182 کی طرف مبذول کرائی ہے، جس کے تحت کوئی بھی امیدوار انتخابی عمل سے 48 گھنٹے پہلے کسی عوامی اجلاس کا انعقاد، اس میں شرکت یا کسی جلوس کا انعقاد نہیں کرے گا۔ جو شخص ان قانونی دفعات کی خلاف ورزی کرے گا، اسے دو سال تک قید کی سزا یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔
چنانچہ، پی پی-139 شیخوپورہ-IV کے ضمنی انتخاب کی انتخابی مہم 03 اور 04 دسمبر 2024 کی رات 12 بجے سے ختم ہو جائے گی۔ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ قانون کی دفعات پر عمل کریں اور خود احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ 05 دسمبر 2024 کو پولنگ کا عمل پرامن اور منظم طریقے سے مکمل ہو سکے۔