عمران خان کے ساتھ مفاد پرست لوگ ہیں ، عمران خان کو بچانے کیلئے کوئی نہیں بچا،فیصل واڈا

اسلام آباد(آئی ایم ایم) سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واڈا نے کہاہے کہ عمران خان کے ساتھ مفاد پرست لوگ ہیں ، عمران خان کو بچانے کیلئے کوئی نہیں بچا، سب کمپرومائزڈ ہیں، 24 نومبر کی کال غریب کو مروانے کیلئے دی گئی ہے،24 نومبر والا ڈرامہ پانی کا بلبلا بننے جارہا ہے، 24نومبرپکنگ ہے انجوائے کریں،یہ خان کی آخری کال ہے، اسٹیبلشمنٹ کی یہ نہ سیکنڈ لاسٹ کال ہے اور نہ ہی آخری کال ہے،کے پی کے وسائل استعمال کرکے وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی کی جاتی ہے،عمران خان کی حمایت میں کانگریس آگئی ہے ،امریکہ کوفلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نظر نہیں آرہی ہے،غلامی اور مداخلت والی پالیسی قابل قبول نہیں ہے،کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں دیگر ممالک اپنے کام سے کام رکھیں فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تو کسی نے خط نہیں لکھا،پارلیمنٹ امریکہ کی مداخلت کو روکے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واڈا کا مزید کہنا تھا کہ کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیںیہ ساری ڈرامے بازی عمران خان کی رہائی کیلئے ہورہی ہے، خواہش ہے کہ عمران خان کے جیل میں رہنے کا کوئی فائدہ نہ اٹھائے، سب کمپرومائزڈ ہیں، اندر کھاتے ابھی بھی بات چل رہی ہے، علی امین گنڈاپور کس کا پیغام لے کر آج اڈیالہ جیل گیا؟

ان کا کہنا تھا کہ اگر تاریخ تبدیل بھی ہوجائےتو کچھ مضائقہ نہیں ہے، ہوسکتا ہے کہ یہ 5 ہزار لوگ لے آئیں اور کورٹ آرڈر کرکے جگہ تبدیل کروادے، کے پی کے علاوہ پی ٹی آئی کہیں نہیں لیکن وہاں بھی دھڑے بندی ہے، بی بی کا دھڑا ہے،بہن کا دھڑا ہے اور وکلاء کا دھڑا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آج بھی اگر عقل آجائے تو وہ آنکھیں کھول کر دیکھ لیں کہ ان کی غیر موجودگی میں کیا ہورہا ہے،عمران خان کا سودا کر کے پی ٹی آئی رہنما ریلیف مانگ رہے ہیں،فیصل واوڈا کامزید کہنا تھا کہ 24 کو رہائی ہورہی ہے نہ کچھ اور ہورہا ہے صرف فیس سیونگ ہو رہی ہے، پی ٹی آئی قیادت اندرون خانہ لیٹی ہوئی ہے، یہ ڈرامے بازی عمران خان کی رہائی کے لیے ہورہی ہے مگر عمران کا سودا کرکے پی ٹی آئی کے لوگ ریلیف لے رہے ہیں، احتجاج میں 50 ہزار آئیں یا 50 لاکھ لوگ کوئی فرق نہیں پڑے گا، 25 نومبرکو بانی پی ٹی آئی پرفرد جرم عائد ہونی ہے اس لیے 24 کے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں بھی لگا تو وہاں بھی ریڈ ہوگی، ٹھوک بجا کرہوگی، 26 ویں آئینی ترمیم ہوگئی اگر ضرورت پڑی تو 27 ویں ترمیم بھی ہوجائے گی۔

فیصل واڈا نے کہا کہ عمران خان کی حمایت میں کانگریس آگئی ہے ، امریکا کو پاکستان میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔انسانی حقوق کی سب سے سنگین خلاف ورزی فلسطین میں ہورہی ہیں جہاں بچوں کے گلے کٹ رہے ہیں لیکن وہاں کوئی خط نہیں لکھا گیا، عافیہ صدیقی کے کیس میں بھی ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی نہیں نظر آتی اسی طرح کشمیر میں بھی کچھ نظر نہیں آتا لیکن عمران خان کے معاملے پر فوری خط لکھ دیا جاتا ہے، اب اچانک چیمپیئنز آگئے ہیں، امریکا سپرچیمپیئن بن رہا ہے،اگر کہا جائےکہ بھٹو کو پھانسی ہوئی کوئی نہیں بولا۔

ضیاء الحق کا جہاز پھٹا تو امریکا خاموش ہوگیا اور آج تک خاموش ہے۔ اسی طرح نواز شریف کو نکال کرباہر پھینک دیا کوئی نہیں بولا، اس کے بعد رجیم چینج میں عمران خان کو نکال دیا لیکن اب ہیومن رائٹس کے چیمپیئن آپ بن رہے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ہماری جیولوجیکل اہمیت کو سمجھے، ہمیں دشمن نہیں دوست سمجھ کر ہمارے ساتھ بات کریں، کم عقل حکومت کنٹینر لگا کر احتجاج کو کام کررہی ہے، مداخلت والا مدعہ ختم ہونا چاہیے، اسمبلیوں کو مداخلت کا فرنٹ فٹ پر آکر جواب دینا ہوگا ایسا نہیں ہے کہ کوئی ہمیں بلڈوز کرکے چلا جائے گا،ہم گھاس کھائیں گے لیکن خودداری نہیں چھوڑیں گے، ہماری خودداری کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

تازہ ترین

November 19, 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور شراکت پارٹنرشپ فار ڈویلپمنٹ نے ویمن انٹرپرینورشپ ڈے کا انعقاد کیا

November 19, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ساتھ گورنر ہاؤس میں ملاقات

November 19, 2024

خروٹ آباد کے رہائشی اکبر خان مجاہدنے خروٹ آباد پشتون باغ قبرستان سے ملحقہ زمین کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

November 19, 2024

عمران خان کے ساتھ مفاد پرست لوگ ہیں ، عمران خان کو بچانے کیلئے کوئی نہیں بچا،فیصل واڈا

November 19, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی-139 شیخوپورہ-IV کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لئیے پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ