گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ شہر میں سیوریج کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ فنڈز اور سکیموں سے حلقہ میں سیوریج کے منصوبے جلد شروع کریں گے اور معافی سمیت دیگر علاقوں میں سیوریج کا نظام بہتر کیا جائے گا۔ اروپ، شیخ راجہ، جنڈیالہ باغ والا، سیالکوٹ بائی پاس، فتومند، جگنہ ، ونیہ والا، امن چوک۔ میں اور شہر کی بہتری کے لیے بہت جلد ترقیاتی کام شروع ہو جائیں گے۔ مسلم لیگ ن عوام کی ترقی اور خوشحالی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ حکام بالا اور دیگر مسائل کا فوری ازالہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز واسا ہیڈ کوارٹر آفس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک، چیئرمین واسا ایم پی اے عمر فاروق ڈار، ایم پی اے قیصر اقبال سندھو، صدر مسلم لیگ (ن )سوشل میڈیا ٹیم پنجاب کاشف صابر خان، ناصر محمود کھوکھر، ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا کاشان حفیظ بٹ، ڈائریکٹر ایڈمن مقصود انجم رانا سمیت دیگر آفیسرز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر واسا افسران نے سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کو این اے 78 میں واسا کے جاری اور نئے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔