گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)سینئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار قومی اسمبلی این اے 78طارق محمود مغل کے دفتر سیکرٹریٹ پاکستان پیپلز پارٹیNA78 ٹرسٹ پلازہ جی ٹی روڈ کے افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر عامر حسن، پیپلزپارٹی کوارڈینیشن کمیٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر احسن منظر، پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ، پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ضلع کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندہو،بائو ایوب مہر،لالہ فاروق مغل ٹکٹ ہولڈر پی پی 136,محمد رضوان ودیگر قائدین و عہدیداران نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا اس ملک کی بقاء سالمیت استحکام میں مثالی کردار ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا، “پیپلز پارٹی کی بنیاد قربانیوں اور عوامی خدمت پر رکھی گئی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی جدوجہد کا شعور دیا، جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اس جدوجہد کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو شہید کی غریب عوام پارٹی ہے اس ملک کی ترقی و خوشحالی میں ہمارے شہید کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی آئین شکنی نہیں کی نہ ہی آئین شکنی کے فیصلوں کو قبول کرے گی پاکستان پیپلز پارٹی غریب اور متوسط طبقے کی آواز بنی ہمارا منشور ہی یہی ہے کہ بھٹو عزم کی پاسداری کرتے ہوے آگے بڑھیں گے ۔
پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی اور ملک میں جمہوریت کا استحکام ہے، پیپلز پارٹی 57 سال سے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی اور ملک میں جمہوریت کا استحکام ہے۔تقریب کے میزبان امیدوار قومی اسمبلی این اے 78طارق محمود مغل نے مہمان شخصیات کا افتتاحی تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کا وہی پرانا سنہری دور واپس لائیں گے ،انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد دہشت گردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہے.
پیپلز پارٹی نے ہر شہری کو با اختیار اور معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے روٹی ، کپڑے اور مکان کی بات کی ہے ملک کو آئین دیا اور سب سے بڑھ کر ایٹمی پروگرام شروع کیا جسکی وجہ سے ملک پاکستان ناقابل تسخیر بن چکاہے جنکا سہرا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مرہون منت ہے انکا مزید کہناتھاکہ بلاول بھٹو زرداری جیسی سحرانگیز نوجوان قیادت پیپلز پارٹی کا فخر ہیں ۔ قبل ا زیں پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر عامر حسن، پیپلزپارٹی کوارڈینیشن کمیٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر احسن منظر، پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ نے فیتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا۔