گوجرانوالہ( آئی ایم ایم ) واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے اس سلسلہ میں واسا کے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ایم ڈی واسا فیصل شوکت کی ہدائت پر روزانہ کی بنیاد پر سیوریج لائنوں اور نالوں کی صفائی کاکام جاری ہے ۔اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہاہے۔ ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے کہا ہے کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی واسا کی اولین ذمہ داری ہے ۔