صدر مملکت آصف علی زرداری کا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد (آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تمام چیلنجز کے باوجود ہم انسانی حقوق کے تحفظ اور خلاف ورزیوں کے تدارک کے لیے قانونی، معاشی اور سماجی فریم ورک کے نفاذ کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان، صوبائی حکومتوں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ مل کر کمزور کمیونٹیز کے تحفظ کے لیے کام کررہا ہے، پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل قانونی اور انتظامی اصلاحات کر رہا ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کے عالمی دن 10 دسمبر 2024ء کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم معاشرے کی ہر سطح پر انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے انسانی حقوق کا عالمی دن منا رہے ہیں، 1948ء کا اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ اسلام کے بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور ہم انسانی حقوق کے فروغ سے اپنے لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشرے کے تمام طبقات بشمول خواتین، بچوں، بزرگ شہریوں، خصوصی افراد اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت کا مکمل ادراک ہے۔ صدر نے کہا کہ میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ جمہوریت، امن، آزادی اور انسانی حقوق کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے اور عوام کے حقوق کا تحفظ ایک مستحکم اور خوشحال ملک کی تعمیر کیلئے ناگزیر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ تمام چیلنجز کے باوجود، ہم انسانی حقوق کے تحفظ اور خلاف ورزیوں کے تدارک کے لیے قانونی، معاشی اور سماجی فریم ورک کے نفاذ کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان، صوبائی حکومتوں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ مل کر، کمزور کمیونٹیز کے تحفظ کے لیے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے کا پیکج، انسانی حقوق کے لیے ایکشن پلان اور ٹول فری ہیومن رائٹس ہیلپ لائن (1099) جیسے اقدامات انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم کے عکاس ہیں۔ پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل قانونی اور انتظامی اصلاحات کر رہا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر ہمیں غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیے جنہیں ریاستی دہشت گردی کی بدترین شکلوں کا نشانہ بنایا گیا ہے اور انہیں ان کے سماجی، سیاسی اور معاشی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام کی نسل کشی اور قتل عام کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج کے دن آئیے عہد کریں کہ مساوات، انصاف اور انسانی وقار پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کی اپنی مشترکہ ذمہ داری ادا کریں گے۔

تازہ ترین

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

January 14, 2025

علمائے کرام اور ماہرین صحت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے

January 14, 2025

سیکورٹی چیلنجز کاروبار کو بری طرح متاثر کرتے ہیں،صدر ناصر قریشی

January 11, 2025

حکومتِ سندھ کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے نوتعمیرشدہ فیز ون کی افتتاحی تقریب

January 11, 2025

چوہدری سالک حسین سے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر