عروسہ نے پیار اور اقرارالحسن سے تیسری شادی کے سوال پر کیا کہا

اقرار الحسن کی تیسری شادی کی قیاس آرائیوں کے بعد تصدیق بھی سامنے آچکی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین میں یہ شادی ابھی بھی زیرِ بحث ہے۔ اینکر کو حال ہی میں اپنی پہلی اہلیہ کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں مناتے دیکھا گیا، دوسری جانب عروسہ نے بھی مالدیپ سے تصاویر شیئرکیں تاہم ان تصاویر میں اقرار موجود نہیں ہیں۔

اقرار کی دوسری اہلیہ فرح کے ردِعمل کے بعد ان کی تیسری اہلیہ عروسہ کے چند پُرانے انٹرویو بھی ایک بات پھر وائرل ہیں جن میں وہ اپنے اور اقرار کے تعلقات اور پھر شادی کے حوالے سوال پر اپنا موقف بتارہی ہیں۔

اقرار الحسن ماضی میں عروسہ خان کے بھائی کی شادی میں بھی شرکت کر چکے ہیں جس میں بنایا گیا وی لاگ بھی پھر سے سوشل میڈیا پر دیکھا جارہا ہے۔

وائرل ویڈیو کلپ میں عروسہ سے سوال کیا جارہا ہے کہ اقرار الحسن کے ساتھ آپ کی تصاویر وائرل ہوئیں، کیا انہیں استاد مانتی ہیں، آئیڈیلائز کرتی ہیں یا صرف فیملی فرینڈ ہیں؟۔

جواب میں عروسہ کا کہنا ہے کہ ہم دوست ہیں، فیملی کے ساتھ بھی بہت اچھے تعلقات ہیں اور میں انہیں اپنا استاد مانتی ہوں۔ کوئی بھی ویڈیو کرنی ہوتی ہے تو پہلے ان سے ڈسکس کرتی ہوں۔

پیار سے متعلق سوال پرعروسہ کا کہنا ہے کہ ’پیار ایک بہت خوبصورت جذبہ ہے جسے مرد اورعورت سے مشروط کردیا گیا ہے۔ یہ میری زندگی میں بہت خوبصورت احساس ہے۔ میری چند دوستیں اور دوست ہیں جن کا میں بہت خیال کرتی ہوں لیکن اگر آپ پوچھ رہے کہ میں نے پیار کیا تو یہ ذاتی سوال ہے میں نہیں بتانا چاہوں گی کس سے لیکن ہاں میں نے پیار کیا ہے اور یہ ایک بہت ہی خوبصورت احساس ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جس سے پیار ہوتا ہے وہ آپ کو ہرحال میں اچھا لگتا ہے‘۔

دورانِ انٹرویو عروسہ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے کہ عروسہ خان اب عروسہ اقرار ہوچکی ہیں کیونکہ انہوں نے اقرار الحسن سے شادی کرلی ہے تو آپ اس کا کیا جواب دیں گی۔

جواب میں عروسہ نے تردید یا تصدیق کے بجائے اتنا کہا کہ یہ ایک بہت ذاتی نوعیت کی بات ہے اور فی الحال تو میں اس کا کوئی جواب دینا نہیں چاہوں گی۔

واضح رہے کہ اقرار الحسن نے اپنی پہلی شادی 2006 میں نیوز اینکر قرۃ العین سے کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا ہے۔

اقرار الحسن نے 2012 میں فرح اقرار سے دوسری شادی کی جس کی تصدیق 5 سال بعد 2017 میں کی گئی تھی۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ