اسلام آباد(آئی ایم ایم)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی اسپیکر ہاؤس آمد۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا اسپیکر سردار ایاز صادق سے انکی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت۔وزیراعظم نے اسپیکر سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی۔
وزیراعظم کی اللہ تعالی سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اسپیکر قومی اسمبلی اور انکے خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا ۔اسپیکر نے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔