یو سی بندہ(آئی ایم ایم)ممبر پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نعیم اعجاز صاحب نے آج یو سی بندہ کے گاوں ماڑی دانشمنداں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب کی میزبان گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی پرنسپل فرخ بتول صاحبہ نے چوہدری نعیم اعجاز صاحب اور انکے ساتھ آنے والے معززین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس ترقی یافتہ دور میں بھی طالبات کو درپیش تمام مسائل سے آگاہ کیا اس تقریب میں ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن شرافت علی بسرا صاحب بھی موجود تھے۔
اس موقع پر انھوں نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیئے اچھا رزلٹ دینے پر سکول انتظامیہ اور بچیوں کے والدین کو خراج تحسین پیش کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ جہاں تک ہو سکا وہ اپنی توانائیاں حلقے میں موجود صحت اور تعلیم کے مسائل کو ختم کرنے پر خرچ کرینگے۔ اس موقع پر انھوں نے اگزامینیشن حال کا اعلان کیا،اور انشاءاللہ اس سکول کو اپ گریڈ کروانے کی یقین دہانی کروائی۔سکول میں موجود فرنیچر کی کمی کو پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی،اور آخر میں سینئر کمیٹی ممبر قاضی ممتاز صاحب اور کمیٹی ممبر قاضی اسد صاحب کا شکریہ ادا کیا۔
ان کے ہمراہ پریزیڈینٹ سوئی گیس ملک یاسر قیوم صاحب، سابقہ صوبائی امیدوار جمشید خان صاحب، مصطفی بٹ صاحب، راجہ افتخار صاحب تختی، چوہدری عامر صاحب پیال، چوہدری تنویر صاحب، زبیر صاحب سملال، راجہ حفیظ صاحب سملال، راجہ اسد صاحب، ملک طاہر صاحب نکڑالی، نصیب خان صاحب، چوہدری قمر صاحب، چوہدری سعید صاحب، چوہدری افضال صاحب، ملک ندیم صاحب موجود تھے۔