اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے ملاقات

اسلام آباد(آئی ایم ایم)اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ کے اٹوٹ رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔پاکستانی عوام اور اراکین پارلیمنٹ حرمین الشریفین اور سعودی عوام کے لیے دلوں میں بے پناہ محبت اور احترام رکھتے ہیں۔ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ بڑے بھائی کی طرح کھڑا رہا ہے اور دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے اور یہ تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے ہونے والی اپنی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں سابق اسپیکرز راجہ پرویز اشرف اور اسد قیصر بھی موجود تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور پارلیمانی روابط کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس دورے کو دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔سعودی پارلیمانی وفد کا دورہ پارلیمانی رابطوں میں اضافے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔پاکستان کی پارلیمان سعودی شوریٰ کونسل کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں کو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے تاکہ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔چیئرمین شوریٰ کونسل نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستانی پارلیمان کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی، تجارتی اور تعلیمی شعبوں میں پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کے عوام کے بہترین مفاد میں ہے۔چیئرمین نے مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے اتحاد و یکجہتی پر زور دیا اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں اضافے اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بعدازاں سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی سربراہی میں سعودی پارلیمانی وفد نے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔پاکستان کے پارلیمانی وفد میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، اراکین قومی اسمبلی شگفتہ جمانی، گل اضغر خان، سید حفیظ الدین، نور عالم خان، زیب جعفر اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دورہ ان کے لیے دلی خوشی کا باعث ہے۔ انہوں نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا اہم ملک قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ پارلیمانی، اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین مذہبی و برادرانہ تعلقات کو دوطرفہ روابط کی بنیاد قرار دیا اور پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے وفود کے تبادلوں کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط دینی اور ثقافتی رشتے پر مبنی ہیں، جبکہ شگفتہ جمانی نے پارلیمانی روابط کے فروغ کو دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

سعودی شوریٰ کونسل کی خاتون ممبر نے کہا کہ سعودی خواتین کو سعودی عرب میں مساوی حقوق حاصل ہیں۔سعودی خواتین تعلیم، صحت اور ٹیکنالوجی سمیت تمام شعبہ جات میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور حزب اختلاف سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

تازہ ترین

January 2, 2025

آئی سی سی آئی، ایس ای سی پی کا کمپنیز رجسٹریشن بارے آگاہی سیشن کا انعقاد

January 2, 2025

سابق ایم این اے ناصر خٹک کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

January 2, 2025

نصرت لغاری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

January 1, 2025

میری ٹائم افیئرز کی وزارت نےگزشتہ سال 90 ارب روپے کمائے،وفاقی وزیر برائے بحری امورقیصر احمد شیخ

January 1, 2025

کرم پارہ چنار کے لوگوں کو پاکستانی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر