اسلام آباد(آئی ایم ایم)کوارڈینیٹر برایے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کا مڈوائفری پروگرام میں بیچلر آف سائنس (BSc) کے آغاز کے موقع پر خطاب۔کوارڈینیٹر برایے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کا کہنا تھا کہ وزارت صحت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول خاص طور پر یونیورسل ہیلتھ کوریج کے لیے پُرعزم ہے۔پاکستان تربیت یافتہ دائیوں، کمیونٹی ہیلتھ ورکرز، اور بچوں کے ماہرین کی شدید کمی کا سامنا کر رہا ہے۔
کوارڈینیٹر برایے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کا کہنا تھا کہ یہ کمی براہ راست زچہ و بچہ کی صحت کے نتائج پر اثرانداز ہوتی ہے۔وزارت قومی صحت کے اہداف کو پورا کرنے کیلیے موثر اقدامات کو یقینی بنارھی ھے۔ زچگی، نوزائیدہ، اور بچوں کی اموات میں کمی لانے کیلیےمڈوائفری اور نرسنگ ورک فورس کی تعداد میں اضافہ کرنا ہو گا۔ تربیت یافتہ دائیوں کی موجودگی میں، 80 فیصد سے نوزائیدہ بچوں کی اموات کو روکا جا سکتا ہے۔پاکستان میں بیچلر آف سائنس ان مڈوائفری پروگرام کا آغاز ایک تاریخی کامیابی ہے۔
ڈاکٹر مختار بھرتھ کا مزید کہنا تھا کہ یہ خواتین کو اپنی برادریوں میں تبدیلی کے ایجنٹ بننے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔صحت میں مساوات اور سماجی ترقی کے فروغ کو یقینی بنایے گا۔یہ اقدام پاکستان میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حصول میں تیزی لائے گا۔ زچگی و بچوں کی صحت کے نتائج کو بہتر بنایے گا۔