اسلام آباد(آئی ایم ایم) ٹیلی نار پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں بیس ٹرانسیور اسٹیشن (بی ٹی ایس) سائٹس پر اسمارٹ میٹرنگ کی تنصیب کے لیے پاکستان کا پہلا سہ فریقی معاہدہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد توانائی کے استعمال کو بہتر بناتے ہوئے معاشرے کو بااختیار بنانا ہے۔
یہ سہ فریقی معاہدہ ٹیلی نار پاکستان، حکومت آزاد کشمیر اور ایس بی ای ای سی کے مابین ہوا جو صارف اور بجلی فراہم کرنے والی کمپنی دونوں کو ر یئل ٹائم مانیٹرنگ کی سہولت کے ساتھ ساتھ ، درست بلنگ، استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے توانائی کی بچت اور وسائل کے بہتر استعمال کو ممکن بنائے گا۔ یہ منصوبہ ٹیلی نار پاکستان کے ڈیجیٹل سلوشنزکے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ٹیلی نار پاکستان کے کیمپس 345، میں منعقد ہوئی، جس میں چیف ٹیکنیکل آفیسر ٹیلی نار پاکستان اویس وھرہ ، سیکریٹری بجلی ،حکومت آزاد کشمیر ارشاد احمد قریشی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس بی ای ای سی ظفر سمی، اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔
ٹیلی نار پاکستان کے چیف ٹیکنیکل آفیسر اویس وھرہ نےکہا، ’’یہ پائلٹ پروجیکٹ، جو کسی بھی ڈسکو کے ساتھ پہلی شراکت ہے، توانائی کے شعبے کی ڈیجیٹل تبدیلی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ ہم آزاد کشمیر حکومت کے جدید ٹیکنالوجی اپنانے کے وژن کو سراہتے ہیں۔یہ منصوبہ ڈیٹا کی شفافیت، ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ، اور نظام کی خامیاں دور کرکے صارفین کے نقصانات کم کرتا ہے ۔ یہ اقدام سرکاری اور نجی شراکت داری کی ایک مثال ہے جو ڈیجیٹل ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔‘‘
حکومت آزاد کشمیر کے سیکریٹری محکمہ بجلی ارشاد احمد قریشی نے اس منفرد منصوبے کا حصہ بنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’اسمارٹ میٹرنگ توانائی کے بہتر استعمال کی جانب ایک انقلابی قدم ہے، اور یہ تعاون خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ہمارے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ پائلٹ منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوگا اور ملک بھر میں ایسے مزید منصوبوں کی بنیاد بنے گا۔‘‘
یہ پائلٹ منصوبہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں ایک ماڈل ثابت ہو سکتا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان ہمیشہ سے ٹیکنالوجی کی جدت میں پیش پیش رہا ہے اور ایسے منصوبے شروع کیے ہیں جو کمیونٹیز کے لیے فائدہ مند اور ملک کی ترقی میں معاون ثابت ہوں۔ یہ معاہدہ ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ٹیلی نار کی ایک اور کامیابی ہے۔
مزید معلومات کے لئے رابطہ:
مزمل ریاض شیخ
مینجر کارپوریٹ کمیونیکیشن، ٹیلی نار پاکستان
press.center@telenor.com.pk
ٹیلی نار پاکستان کے متعلق:
ٹیلی نار پاکستان، ٹیلی نار گروپ کی ٪100 ملکیتی کمپنی ہے جو ملک بھر میں اپنی سروسز فراہم کر رہی ہے۔ 44 ملین صارفین کے ساتھ یہ ملک کی تیسری بڑی موبائل کمپنی ہے ۔ 2005 میں ٹیلی نار نے پاکستان میں اپنے کاروبار کا آغاز کیا اوراس کے ملازمین کی تعداد 1000 سے زائد ہے۔ مذید معلومات کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں۔www.telenor.com.pk