راولپنڈی(آئی ایم ایم)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا سیف سٹی راولپنڈی کا دورہ۔آر پی اونے سیف سٹی پراجیکٹ کی بلڈنگ میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیاسیف سٹی کی بلڈنگ میں جاری تعمیراتی کام میں مزید تیزی لائی جائے اور اس کو دئیے گئے ٹائم فریم میں مکمل کیا جائے، سیف سٹی پراجیکٹ مکمل فعال ہونے سے نہ صرف راولپنڈی میں جرائم کی روک تھام و ٹریفک قوانین پر عمل درآمد میں معاون اور مددگار ثابت ہوگابلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بھی موثر بنائے گااور شہری بھی اسکے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے راولپنڈی میں سیف سٹی کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا۔سائٹ پر موجود متعلقہ حکام نے آر پی او کو پراجیکٹ پر ہونے والے روزمرہ کاموں کی پیشرفت کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پرآر پی او نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،مزید پراجیکٹ کی پراگریس کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔