اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ کی ملاقات۔ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سرکاری حکام کی بھی شرکت۔ملاقات کے دوران فریقین نے دو طرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا
چینی سفیر نے صدر مملکت کی صحت یابی پر خوشی، چینی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چینی سفیر نے چینی صدر شی چن پنگ کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کے لیے نئے سال کی مبارکباد کا کارڈ بھی پیش کیا۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک-چین تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔