اسلام آباد(آئی ایم ایم)اینٹی نارکوٹکس فورس نے انتہائی بھاری مالیت کی 5 کلوکوکین برآمد کر لی جبکہ 2 گاڑیاں ضبط کر کے جنوبی امریکہ سے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔زرائع کے مطابق پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر مذکوہ منشیات کی ترسیل کی جانی تھی جنوبی امریکہ سے ہونے والی سملنگ کے پس منظر میں، اے این ایف نے اپنے ذمہ دار انٹیلی جنس ذرائع اور زمینی دستوں کو استعمال کرتے ہوئے، بحریہ ٹاؤن لاہور میں مقیم چوہدری سلیمان علی برطانوی نژاد (دوہری شہریت کے حامل) پاکستانی کو اس کے بھائی چوہدری حبیب جو کے برطانوی شہری ہے ،کے ساتھ کلیدی سمگلروں کے طور پر شناخت کیا- ڈی ٹی او کے ارکا ن صوبے اور ملک میں کوکین کی تقسیم کو منظم کرنے کے ذمہ دار تھے۔
جمعہ کے روز لاہور میں مربوط انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں خفیہ افسر کو منشیات فروش سلمان سے متعارف کرایا گیا، جو قابل عمل معلومات کے حصول کے لیے تھاآپریشنل پلان پر عمل کے دوران خفیہ افسر نے سلمان کے ساتھ تین ملاقاتیں کیں اور اس سے کوکین کے دو نمونے کامیابی سے حاصل کیے۔ مجرم کو پھنسانے اور اس کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے ڈمی کیش کا بھی استعمال کیا گیا۔ اسی دوران ، زمینی دستوں کے ساتھ اے این ایف کی انٹیلی جنس ٹیموں کے ذریعے طویل جسمانی نگرانی / زمینی جانچ کی گئی۔
یہ سب کچھ بحریہ ٹاؤن لاہور میں سلمان علی اور عامر حبیب کے مشتبہ ٹھکانے/گھر کی نشاندہی کا باعث بنا نتیجے کے طور پر، 20 دسمبر 2024 کو، اے این ایف انٹیلی جنس ٹیم نے اے این ایف پنجاب کے ساتھ مل کر جلال سنز بیکرز، بحریہ ٹاؤن لاہور کے قریب خفیہ آپریشن کیا اور ملزم سلمان کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے پاس سے کوکین کے 2 کلو وزن کے 2 بلاکس برآمد کر کے ہنڈا سٹی کار کو قبضے میں لے کر منشیات سمیت ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر کیے گئے فالو اپ آپریشن میں، بحریہ ہومز، لاہور میں واقع سلمان کے گھر پر ایک منصوبہ بند چھاپہ مارا گیا۔ گھر کی تلاشی کے دوران اس کے گھر سے کوکین کا1 کلو وزنی پیکٹ برآمد ہو ا ۔
اسی دن سلمان کی نشاندہی پر کی جانے والی ایک اور کارروائی میں، بحریہ ٹاؤن لاہور کے اوورسیز بلاک اے میں ایک اور چھاپہ مارا گیا جس کے دوران عامر حبیب نامی ایک اور ملزم کو اس کے گھر کے سامنے سے گرفتار کیا گیا۔ موقع پر گاڑی سے کوکین کے 2 کلو وزن کے 2 بلاکس برآمد کیے گئے اس طرح چھاپوں کے سلسلے میں ایک باریک انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے بعد سلمان علی اور امیر حبیب نامی دو مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہےجن کے پاس سے مجموعی طور پر 5 کلو گرام کوکین برآمد کر کے دو گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔ فلیگ شپ آپریشن ملک بھر میں کوکین کی بڑے پیمانے پر سپلائی کو روکنے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، خاص طور پر پنجاب۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اے این ایف اپنے مشن پر ایک قوم ایک منزل منشیات سے پاک پاکستان پر سختی سے کاربند ہے۔