اسلام آباد(آئی ایم ایم)اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک کاروائیاں جاری۔6 کاروائیوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار۔کاروائیوں میں 14 کروڑ سے زائد مالیت کی 2089.57 کلو گرام چرس برآمد۔بلوچستان میں قلعہ عبداللہ کے غیر آباد علاقے سے 1270 کلو گرام چرس برآمد۔
بلوچستان میں جیوانی گوادر کے ویران علاقے سے 800 کلو گرام چرس برآمد۔پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے رحیم یار خان بھیجے جانے والے پارسل سے 10.8 کلو گرام چرس برآمد۔ایم ون اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 6 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزم سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد ۔پنڈی روڑ کوہاٹ کے قریب ملزم کے قبضے سے 370 گرام چرس برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔