اسلام آباد(آئی ایم ایم)جیسا کےپاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن پناہ کا صحافیوں کے ساتھ ایک ایک درینہ اور محبت کا بہت گہرا رشتہ ہے اس لیے پناہ ان کی ویلفیر کے لیے ایکٹیویٹی کرتی رہتی ہے اسی سلسلے میں بروز اتوار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں اور ان کی فیملیز کے لیے فری میڈیکل کیمپ (ہیلتھ میلہ) کا انعقاد کیا جس میں ہر شعبے کے مائر ڈاکٹروں نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا، تمام ضروری میڈیکل ٹیسٹ فری میں کئے گئے اور ضروری دوائیں فری میں مہیا کی گئیں۔
اس ہیلتھ میلہ کی نگرانی۔ پناہ کے صدر اور معروف کارڈ سرجن میجر جنرل (ر) ڈاکٹر مسعود الرحمن کیانی نے کی اور اس،میلہ کو سجانے میں سیکٹری جنرل پناہ ثناءاللہ گھمن ایگزیکٹیو نائب صدر کرنل شکیل مرزا۔صدر اسلام آباد پریس کلبج جناب اظہر ۔صدر RIUJ جناب طارق ورک اور نیشنل پریس کلب کی سیکٹری جرنل نیر علی اور عامر بٹ نے اہم کردار ادا کیا جنے پناہ اور پریس کلب کے عہدداران کی مکمل حمایت حاصل تھی۔
اس میلہ میں حصہ لینے والے ڈاکٹروں میں مشعور کارڈیالوجسٹ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر عاشور خان، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر عبد القیوم اعوان، ماہر زیابیطس کرنل ڈاکٹر شکیل احمد مرزا، نیورو سرجن ڈاکٹر ایم اشرف ، ڈاکٹر برگیڈیئر ڈاکٹر محمد سلیم، ڈاکٹر کرنل جنید سلیم ، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر زاہدہ ، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر آسماء قمر، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر زہرہ بانو، پروفیسر ڈاکٹر کے۔ ایف۔ دانش، بچوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹر عبد الرشید کانت،میڈیکل سپیشلسٹ برگیڈیئر ڈاکٹر طارق پرویز ، میڈیکل سپیشلسٹ برگیڈیر ڈاکٹر شہزاد ڈاکٹر خالد انصاری ، ماہر امراض چشم پروفیسرڈاکٹر طاہر شریف ، برگیڈیئر ڈاکٹر مشتاق احمد ، سکن سپشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر اظہر حلیم، یورولوجسٹ ڈاکٹر عبد الغفار ، کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر وجیہہ ، کرنل ڈاکٹر گل محمد، ڈاکٹر ریاض ، سائیکالوجسٹ ڈاکٹر مسعود ، سائیکالوجسٹ ڈاکٹر مریم ، سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر زونا اور ڈاکٹر طارق ملک شامل تھے۔ کیمپ کی میزبانی اور انتظامات پناہ کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن اور پریس کلب کی سیکٹری جنرل نیر علی نے کیے ۔ صحافیوں ، ان کی فیملیز کی بڑی تعداد نے ڈاکٹرز سے چیک اپ کروایا ، ان کے ضروری ٹیسٹ کیے گئے اور انہیں فری ادویات فراہم کی گئی.