ٹی ڈی اے پی پاکستان کے تجارتی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ناصر قریشی

اسلام آباد(آئی ایم ایم)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ICCI) میں ایک سہولت مرکز قائم کر دیا ہے جس کا مقصد مقامی کاروباری برادری کو عالمی سطح پر اپنے آپریشنز کو وسعت دینے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام TDAP کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی اور ترقی کو فروغ دینے میں کاروباری برادری کی مدد کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

سنٹر کا باضابطہ افتتاح TDAP کے ڈائریکٹر جنرل محمد نصیر، ICCI کے صدر ناصر منصور قریشی، سابق صدور، ظفر بختاوری، میاں اکرم فرید، اور میاں شوکت مسعود نے TDAP کے ڈائریکٹر اسحاق شنواری کے ھمراہ کیا۔ اپنی تقریر میں محمد نصیر نے وزیر تجارت جام کمال خان کی قیادت میں پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مقام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے TDAP کے اھم اہداف کا خاکہ پیش کیا جس میں خاص طور پر پاکستانی اشیا کی عالمی منڈیوں تک رسائی کو یقینی بنانا شامل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ڈی اے پی اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مالی سال کے دوران متعدد بین الاقوامی نمائشوں کے انعقاد اور ان میں شرکت کا ارادہ رکھتا ہے۔ مزید برآں انہوں نے آسیان خطے میں برآمدات اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اگست 2025 میں جکارتہ، انڈونیشیا میں پاکستان-آسیان ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس (پی اے ٹی ڈی سی) اور سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ان اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ان کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں۔ محمد نصیر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان کے معاشی چیلنجز کو بہتر تجارت کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیسیلیٹیشن سینٹر تاجروں کو جوڑنے، مصنوعات کی نمائش میں سہولت فراہم کرنے اور کاروباری شراکت داروں کے درمیان آگاہی اور باہمی فائدے کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے پاکستان کے تجارتی تعلقات کو بڑھانے میں ٹی ڈی اے پی کے اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے آئی سی سی آئی میں ٹی ڈی اے پی فیسیلیٹیشن ڈیسک کے قیام کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ اس سے کاروباری ترقی، اختراعی نقطہ نظر کو فروغ دینے اور علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ روابط مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تجارت کو بڑھانے اور مختلف شعبوں میں طویل مدتی اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے مشترکہ عزم کے یقینی طور مثبت نتائج برآمد ہونگے۔
آئی سی سی آئی کے سابق صدر ظفر بختاوری نے ملک کے تجارتی خسارے کو دور کرنے کے لیے “ایکسپو رٹ ایمرجنسی” کے نفاذ کی تجویز پیش کرتے ہوئے برآمدی نمو کو ترجیح دینے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ دیگر سابق صدور، میاں اکرم فرید، میاں شوکت مسعود، زاہد مقبول نے سہولت مرکز کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کمرشل کونسلرز کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بیرون ملک مزید نمائشوں کے انعقاد پر توجہ دینے پر زور دیا۔ اہم شرکاء میں آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر عبدالرحمن صدیقی، نائب صدر ناصر محمود چوہدری، ایگزیکٹو ممبران روحیل انور بٹ، وسیم چوہدری، عرفان چوہدری، نوید ستی، ملک محسن خالد، اسحاق سیال، آئی سی سی آئی کے ممبران نعیم صدیقی، وقاص سواتی اور دیگر شامل تھے۔

تازہ ترین

December 25, 2024

انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

December 25, 2024

انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ بے نقاب

December 25, 2024

راولپنڈی میں سالانہ انٹر رینج فٹ بال چمپئین شپ کے مقابلوں کا انعقاد

December 25, 2024

اتمانزئی کی حدود میں قتل واردات میں ملوث ملزم 24 گھنٹہ کے اندر گرفتار

December 25, 2024

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنرخیبرپختونخوا کا خصوصی پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ