وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین، نے پہلے اینیمل ویلفیئر فورم میں شرکت کی

اسلام آباد(آئی ایم ایم)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین، نے پہلے اینیمل ویلفیئر فورم میں شرکت کی اور اسے جانوروں کی صحت و بہبود کو فروغ دینے کی جانب اہم قدم قرار دیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کی قومی جی ڈی پی میں مویشیوں کا حصہ 14.63 فیصد جبکہ زرعی جی ڈی پی میں 60.84 فیصد ہے۔ یہ شعبہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے۔رانا تنویر نے پاکستان میں جانوروں کی صحت و بہبود کے لئے جامع وفاقی قانون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، “نیشنل اینیمل ہیلتھ، ویلفیئر اور ویٹرنری پبلک ہیلتھ بل 2024″، جسے وفاقی کابینہ نے اصولی طور پر منظور کیا ہے، پاکستان کی ویٹرنری خدمات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے میں مدد دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بل “ون ہیلتھ اپروچ” کے ذریعے انسانی، جانوروں، اور ماحولیاتی صحت کو مربوط کرے گا تاکہ بیماریوں کی روک تھام اور وبائی امراض سے بچاؤ کو یقینی بنایا جا سکے۔وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا ہدف عالمی مارکیٹ میں حلال گوشت کی برآمدات بڑھانا ہے۔ انہوں نے صوبائی اسمبلیوں سے بل کی منظوری کے لئے قرارداد کی حمایت کی اپیل کی تاکہ صوبوں کے مابین تعاون کو بڑھایا جا سکے اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق اقدامات کئے جا سکیں۔

رانا تنویر نے کہا کہ زونوٹک بیماریوں جیسے کووڈ-19 نے صحت کے مربوط نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور موجودہ وفاقی قانون سازی ان مسائل کو مکمل طور پر حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔آخر میں انہوں نے کہا، “پاکستان کے مویشی سیکٹر کو مضبوط بنا کر نہ صرف خوراک کی سلامتی یقینی بنائی جائے گی بلکہ معیشت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

تازہ ترین

December 25, 2024

انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

December 25, 2024

انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ بے نقاب

December 25, 2024

راولپنڈی میں سالانہ انٹر رینج فٹ بال چمپئین شپ کے مقابلوں کا انعقاد

December 25, 2024

اتمانزئی کی حدود میں قتل واردات میں ملوث ملزم 24 گھنٹہ کے اندر گرفتار

December 25, 2024

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنرخیبرپختونخوا کا خصوصی پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ