8فروری احتساب کا دن ہوگا،محمد کاشف چوہدری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے امیدوار برائے حلقہ این اے 47اسلام آباد محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی ملک بھر سے کامیابی حاصل کرکے وطن عزیز میں اللہ اور اس کے رسول کے نظام کو رائج کریگی اور مملکت خداد داد پاکستان حقیقی معنوں میں مدینہ کی اسلامی ریاست کا ماڈل بنے گا ہم انتخابات جیت کر ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ کریں گے اور جماعت اسلامی کی جیت عام آدمی کی جیت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو بہارہ کہو سے اپنی سیاسی مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بہارہ کہو ، اٹھال چوک میں جماعت اسلامی کا الیکشن کیمپ کا افتتاح کیا گیا جس میں جماعت اسلامی اسلام کے امیر انجینئر نصر اللہ رنداوھا ، جمیل کھوکھر،ضیاء احمد راجہ ، راجہ سجاد کیانی ، طیب عباسی ، عزیز الرحمان ، راجہ سعد، سمیت دیگر قیادت موجود تھی جبکہ الیکشن کیمپ کے افتتاح کے موقع پر عوام نے بھرپور شرکت کی اور کیمپ کا افتتاح جلسے کی صورت اختیار کر گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ ملک کی 76سالہ تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو عوام کوصرف مایوسیاں ، محرومیاں ملی ہیں اور کبھی راحت اور خوشی نہیں ملی ، اس ملک پر کبھی جیالے ، کبھی متوالے اور کبھی لاڈلے مسلط رہے ہیں جنہوںنے عوام کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے کے بجائے اپنی جیبیں بھری ہیں یہ قوم کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بناتے ہیں ، سرئے محل کسی عام آدمی کا تو نہیں ہے یہ انہی کا ہے جنہیں ووٹ دیا جاتا رہا اور وہ اس ووٹ کی بیج کر اپنا اور اپنے خاندانوں کو نوازتے رہے عوام کے ٹیکس پر یہ 76سالوں سے عیاشیاں کر رہے ہیں ، ان جیالوں ، لاڈلوں اور متوالوں نے 76سال ملک و قوم کو لوٹ لیا اب اگر یہ عوام کے پاس ووٹ کے لئے آئیں تو آپ پر لازم ہے کہ ان سے سوال کریں کہ عوام کی پہنچ سے اشیائے ضروریہ کیوں باہر ہیں کیوں 76سال حکومت کرنے کے باوجود عوام خوشحال نہیں ہو سکے ہیں ۔یہ اڑھائی ، تین سو خاندان کسی نہ کسی صورت میں پھر سے عوام کی ووٹ لیکر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ جاتے ہیں عوام کو اس بار ان کا محاسبہ کرنا ہوگا یہ پارٹیاں بدل بدل کر اور جھوٹے وعدے او ر دعوے کرکے عوام کو بے وقوف بناتے ہیں جیسے اب پھر سے یہ ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری میں شامل ہو رہے ہیں اور نئی پارٹیاں بنا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ،اگر عوام کی ووٹ سے کوئی ایسا شخص اقتدار کے ایوان میں جاتا ہے جو چوری کرتا ہے ، ڈاکہ ڈالتا ہے ، شراب پیتا ہے تو اس کو ووٹ دینے والا بھی اس کا ذمہ دار ہوگا لہذا اس بار ان کا محاسبہ کریں ان کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی کی تاریخ سب کے سامنے عیاں ہے اور ہم خدمت ، دیانت ، شرافت کی سیاست کرتے ہیں جماعت اسلامی کی الخدمت فائونڈیشن جو رفاحی کاموں میں نمبر ون ہے اور عوام اس پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں خیبر سے کراچی تک سیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت یا سانحہ الخدمت فائونڈیشن ملک و قوم کی خدمت میں ہمیشہ صف اول میں ہوتی ہے ، شہر اقتدار سے لاڈلے ، جیالے اور متوالے سب جیتے لیکن اج بھی اسلام آباد مسائل کی آمجگاہ بنا ہوا ہے یہ ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن کھاتے ہیں اسی لئے مسائل ختم نہیں ہو رہے ہیں انہوںنے کہا کہ ہمارے پاس اسلام آباد کو فلاحی شہر بنانے کیلئے منصوبہ موجود ہے انشاء اللہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد اسلام آباد کو حقیقی فلاحی شہر بنائیں گے ۔انہوںنے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جماعت اسلامی کے سفیر بن کرکے جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں میں یقین دلاتا ہوں کہ عوام ترازو کو کامیاب کریں گے تو ہم شہراور ملک کو مثالی شہر بنا ئیں گے جہاں سود سے پاک معیشت ہوگی ، اور ہم آئی ایم ایف کے 75ہزار ارب کے قرضے سے عوام کی جانن چھڑائیں گے اور ملک میں اللہ اور رسول کے نظام کو رائج کریں گے اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان خاندانوں کی حکمرانی یا موروثی سیاست کے لیے نہیں بنا، سراج الحق

تازہ ترین

October 18, 2024

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

October 17, 2024

وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج سے شروع ہوگا

October 17, 2024

چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

October 17, 2024

گرو گرین نیٹ ورک کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

October 17, 2024

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں بہتری آگئی ہے ، شیخ بابر کھرانہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ