آئی سی سی آئی اور چینی تجارتی وفد کا دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیالات

اسلام آباد(آئی ایم ایم) پچیانگ کے میئر اور کاشغر کے دفتر خارجہ کے بیورو کی قیادت میں سنکیانگ صوبے کے چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ICCI) کا دورہ کیا۔ وفد میں بیلٹ اینڈ روڈ کے فوکل پرسن اور خارجہ امور اور سرمایہ کاری کے ڈائریکٹر وونگ تانگ بھی شامل تھے۔ اس دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان B2B تعلقات کو دریافت فروغ دیناتھا جس میں قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور اسٹیل پروسیسنگ کی صنعت جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ۔

آئی سی سی آئی کے قائم مقام صدر عبدالرحمن صدیقی نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں مقامی اور بین الاقوامی تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے چیمبر کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مقامی برآمدی مصنوعات جن میں ماربل، اسٹیل اور فارماسیوٹیکلز شامل ہیں اور پاکستانی مصنوعات کی قدر کو بڑھانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی ضرورت پر زور دیا جس مقامی سطح پر روزگار اور مہارت کو فروغ میں مدد ملے گی اور انہیں بین الاقوامی منڈی میں مزید مسابقتی بنایا جا سکے گا۔

چینی وفد نے خاص طور پر کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ دونوں اطراف نے باہمی فائدہ مند شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے رابطے میں رہنے، دوطرفہ دوروں کا اہتمام کرنے اور متعلقہ چیمبرز کے ساتھ روابط مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔سینئر نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے فریقین کو تعاون کو مزید آسان بنانے کے لیے اپنی اپنی برآمدی معیار کی مصنوعات کی فہرستیں تیار کرنے اور ان کا تبادلہ کرنے پر پر زور دیا۔

چینی وفد میں بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل یونائیٹڈ گروپ کے چیئرمین وانگ ژیانگ بنگ، کاشغر ہوادا کنسٹرکشن انجینئرنگ کمپنی کے جنرل منیجر لیو جیاڈنگ، جیانگ ژنہوا، یچینگ کیری سٹیل سٹرکچر کمپنی کے چیئرمین ژو چوان بن، یچینگ چانگڈا ووڈ انڈسٹری کے جنرل مینیجر اور ژو ہواؤ، یچینگ چانگڈا لکڑی کی صنعت کے ڈپٹی جنرل منیجر شامل تھے۔
جب کہ آئی سی سی آئی کے نمائندوں میں چوہدری محمد وسیم، فصیح اللہ خان، شاہد ظفر اور دیگر شامل تھے۔

تازہ ترین

January 1, 2025

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے پی آئی اے کی پیپلز یونٹی کی جیت پر مبارکباد

January 1, 2025

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزیراعظم کے ’ اڑان پاکستان‘ پروگرام کی مکمل حمایت

January 1, 2025

غیر متعدی بیماریوں میں اضافہ پاکستان میں تشویشناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے،ثناء اللہ گھمن

January 1, 2025

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کامیابی سے چھوٹے طیاروں کو بڑے طیاروں کے اسٹینڈز پر پارک کردیا

January 1, 2025

انچارج پیپلز لیبر بیورو چوہدری منظور کی تاریخی جیت پر پیپلز یونیٹی کو مبارک باد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر