ترنول میں امن و امان کی خراب صورت حال مقامی کاروبار کو بری طرح متا ثر کر رہی ہے،عبد الرحمن صدیقی

اسلام آباد(آئی ایم ایم) تاجر برادری کاروبار کی ترقی کے ذریعے ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہے تاہم کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو متعلقہ حکومتی اور انتظامی عہدیداران کو دور کرنا چاہیے۔جہاں تک اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ICCI)کا تعلق ہے تو وہ ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی سی سی آئی کے قائم مقام صدر عبدالرحمن صدیقی نے تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر ملک شبیر اعوان کی قیادت میں ترنول سے آنے والے ایک بڑے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے مبارکباد پیش کرنے کے لیے آئی سی سی آئی کا دورہ کیا۔

عبد الرحمن صدیقی نے ترنول کو دارالحکومت کاایک اہم کاروباری مرکز قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ صرف اجتماعی کوششیں ہی کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کر سکتی ہیں، مواقع پیدا کر سکتی ہیں اور کمیونٹی کو زیادہ خوشحالی کی طرف لے جا سکتی ہیں۔ انہوں نے حاضرین کو یقین دلایا کہ ICCI ترنول سے تجاوزات کے خاتمے،پانی کی قلت کودور کرنے، سڑکوں کی ناقص صورتحال میں بہتری، سٹریٹ لائٹنگ اور خاص طور پر امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال جیسے مسائل کو متعلقہ حکام کی توجہ دلاتے ہوئے حل کرے گا تاکہ کاروبار کو پھلنے پھولنے کے قابل بنایا جا سکے۔

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے مقامی کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے آئی سی سی آئی کے عزم کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ چیمبر خطے میں سازگار کاروباری ماحول قائم کرنے میں کامیاب ہو گا۔ آئی سی سی آئی کے سابق صدر، کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے چیئرمین اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کی کور کمیٹی کے رکن احسن ظفر بختاوری کی جانب سے انہوں نے اعلان کیا کہ ترنول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے گا تاکہ تاجر برادری اور مقامی رہائشیوں کو فائدہ پہنچے۔

تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر ملک شبیر اعوان نے ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے لیے آئی سی سی آئی کی کوششوں کو تسلیم کیا جو انٹرپرینیورشپ کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کاروباری برادری کے اندر باہمی تعاون تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے۔

آئی سی سی آئی کے قائم مقام سینئر نائب صدر، ناصر محمود چوہدری نے کہا کہ اہم چیلنجوں سے نمٹنے اور خطے میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایکٹینگ نائب صدر ملک عبدالعزیز نے وفد سے ان کے دورے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے تاجر برادری کے مسائل حل کرنے اور سازگار کاروباری ماحول کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب میں آئی سی سی آئی کے کئی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں ایگزیکٹو ممبران روحیل انور بٹ، ملک محسن خالد، ذوالقرنین عباسی کے علاوہ تنزیل اعوان، ملک فیاض حیدر، اختر تنولی اور دیگر شامل تھے۔

تازہ ترین

January 6, 2025

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے ایک بہترین نمونہ ہے، امیر خلیفہ چورہ شریف

January 6, 2025

حضور نبی اکرم ۖ کی محبت امت کا مشترکہ اثاثہ ہے، رسول اللہ ۖ کی محبت مسلمان کی متاع حیات اور ایمان کی ا ساس ہے

January 6, 2025

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

January 6, 2025

آئی سی سی آئی ملکی ترقی کیلئے طویل مدتی اور جامع اقتصادی پالیسی ترتیب دی جائے،عبد الرحمن صدیقی

January 6, 2025

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، پیغام پاکستان فتاوی جات پر گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر