گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)شہیدذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے عظیم لیڈر اور محب وطن سیاستدان تھے بھٹو خاندان نے ملک جمہوریت اور عوام کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سند ھو نے پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ این اے78 ٹرسٹ پلازہ گوجرانوالہ میں پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام قائد عوام شہیدذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت بلاول بھٹو زرداری واحد لیڈر ہیں جو اپنے نانا اور والدہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کی مضبوطی ملک اور عوام کی خوشحالی اور مضبوط پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ تقریب سے امیدوار قومی اسمبلی این اے 78 گوجرانوالہ طارق محمود مغل پیپلزپارٹی سٹی گوجرانوالہ کے سینئر راہنما بائو ایوب مہر ٹکٹ ھولڈر صوبائی اسمبلی پی پی 66 علی اصغر ورک صدر پیپلزپارٹی گکھڑ منڈی میاں راشد طفیل جبار منج محمد رضوان قاری اسد اللہ خالد احسان اللہ ھاشمی پیپلز لیبر بیورو ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری یونس قیصر کھوکھر سابق ٹکٹ ھولڈر قومی اسمبلی اسحاق مھر شریز مہر رانا اسحاق و دیگر حاجی طارق کھوکھر چوہدری زیشان علی سندہو ایڈووکیٹ نائب صدر پیپلز لائرز فورم ضلع گوجرانوالہ نے بھی خطاب کیا۔
امیدوار ایم این اے این اے78طارق محمود مغل نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شھید ذوالفقار علی بھٹو ایک دور اندیش رہنما تھے جن کی میراث آج بھی پاکستان کو ایک مضبوط اور مساوی معاشرے کی تعمیر کی راہ دکھا رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شہیدذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو اور شہدا پیپلزپارٹی کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی.