اسلام آباد(آئی ایم ایم)اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ 10 کاروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار۔کاروائیوں میں 22 کروڑ سے زائد مالیت کی 1231 کلوگرام منشیات برآمد۔مین کورنگی روڈ کراچی کے قریب موٹرسائیکل سوار کے قبضے سے 250 گرام ہیروئن برآمد۔گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے 40 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد۔
لاہور ایئرپورٹ کے ذریعے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 64 عدد آئس بھرے کیپسولز برآمد۔بلوچستان میں پشین کے دو مختلف علاقوں سے 1208 کلو گرام چرس برآمد۔ایم ون انٹرچینج اسلام آباد کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 8.4 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
ڈسکہ چوک سیالکوٹ کے قریب ملزم کے بیگ میں چھپائی گئی 3 کلو ہیروئن، 2 کلو آئس اور 1.2 کلو چرس برآمد۔سرگودھا موڑ میانوالی کے قریب دو ملزمان کے قبضے سے 4.8 کلو چرس برآمد۔کامونکی ٹول پلازہ گوجرانوالہ کے قریب ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 2.5 کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار۔برہان ٹول پلازہ اٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 700 گرام چرس برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔