گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)بزم الکبیر مبارک کے امیر خلیفہ چورہ شریف صوفی رضوان مبارک علی مجددی نے کہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے ایک بہترین نمونہ ہے اور ہر مسلمان کا یہ فریضہ ہے کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات پر اپنی زندگی میں عمل کرنے کی کوشش کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد فیاض گجر مجددی چوراھی کی رہائش گاہ پر محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بسلسلہ سالانہ ختم پاک پیر طریقت رہبر شریعت صوفی با صفا پروفیسر صوفی مبارک علی مجددی چوراھی خلیفہ مبارک چورہ شریف کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا حضور اکرم ۖ کی تعلیمات فلاح انسانی کا بہترین ذریعہ ہیں۔ آقا کریمۖ کے غلاموں کا طرز عمل ان کی مبارک تعلیمات کے عین مطابق ہونا چاہیے، دنیا اور آخرت میں ہماری کامیابی کا واحد ذریعہ سیرت النبی ۖ پر عملدرآمد کرنا ہے۔آخر پر صوفی رضوان مبارک علی مجددی نے ملکی سلامتی و سربلندی اسلام کے لیے خصوصی دعا کی۔