پشاور(آئی ایم ایم)وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کے ایک وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی راہنماؤں رابعہ بصری ،ذرتاشیہ جمال ، ناجیہ شیراذ، زوبیہ عامر ، بے نظیر شیخ پر مشتمل وفد نے ملاقات میں خواتین کے کاروبار کو درپیش مسائل، کاروباری مواقع میں اضافے، اور خواتین کی معاشی خودمختاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس خواتین کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے متعدد اداروں کے ساتھ الحاق کے حوالہ سے اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے وویمن چیمبر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کی شمولیت معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وویمن امپاورمنٹ ، یوتھ انگیجنٹ میری ترجیحات میں شامل ہے خیبرپختونخوا کی خواتین انتہائی باصلاحیت ہیں انہیں راہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے سب کے لیئے کھلے ہیں۔