اسلام آباد (آئی ایم ایم)چینی تعمیراتی کمپنی اوورسیز ریریزنٹیٹیو آفس یونن کے ڈائریکٹر لی پنگ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ملاقات میں انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا کو سندھ میں این 5 پر ہونے والے تعمیراتی کام کے حوالہ سے بریفنگ دی گورنر خیبرپختونخوا نے کمپنی کے کام کو سراہتے ہوئے چشمہ لفٹ کینال میں بھی کمپنی کو حصہ لینے کی تجویز پیش کی انہوں نے کہا کہ چشمہ لفٹ کینال صوبہ خیبر پختونخوا ہی نہیں بلکہ ملک کا اہم ترقیاتی منصوبہ ہے جس میں عالمی معیار کی کمپنیوں کی شمولیت اس منصوبہ کی پائیداری اور دیرپا نتائج کے لیئے انتہائی ضروری ہے ملاقات میں ماہر تعمیرات معروف کاروباری شخصیت شعیب خان بھی انکے ہمراہ تھے۔