اسلام آباد(آئی ایم ایم) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی36 قلات سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار سردار زادہ میر سعید جان لانگو کی سابق وفاقی وزیر دفاع سابق سیکرٹری دفاع اور سابق کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعیم لودھی سے ملاقات، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی،سردار زادہ میر سعید جان لانگونےلیفٹیننٹ جنرل نعیم لودھی کو علاقے میں اب تک ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریف کیا ان کاکہنا تھا کہ ہمارا علاقہ پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے اسکی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے، عام لوگوں میں رہ کران کے مسئلے مسائل حل کر انااولین ترجیح ہے، اپنے علاقے میں بہت سارے زچہ و بچہ سنٹر ، سڑکیں اور بچوں اور بچیوں کیلئے سکولزقائم کرنے کا ارادہ ہے جبکہ اپنی جیب سے کافی کام کروائے ہیں۔
اس سلسلے کو مزید آگے لے کر جانا چاہتا ہوں،میری خواہش ہے کہ اپنے علاقے کو پسماندگی سے نکال کرترقی کی شاہراہ پر ڈال دوں، نوجوانوں کیلئے روزگار کا بندوبست کرنا چاہتا ہوں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر ملک کے کارآمد اور مفید شہری بن سکیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر پورٹ کے آپریشنل ہونے سے نہ صرف صوبے کی قسمت بدل جائے گی بلکہ اس سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے وہ وقت دور نہیں جب قلات سمیت پورا بلوچستان ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہونگے،اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل نعیم لودھی نے سردار زادہ میر سعید جان لانگوکے عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو انکی طرح کے مخلص لوگوں کی اشد ضرورت ہےتاکہ علاقے کو ترقی دی جا سکے۔