اسلام آباد(آئی ایم ایم)معروف سیاسی و سماجی رہنماءچوہدری واجد ایوب کی ایس ڈی او آئیسکو سے ملاقات، اہلیان ترنول کو لوڈشیڈنگ سمیت بجلی کے دیگر مسائل کے حل پر بات چیت،ملاقات میں معززیں علاقہ بھی شریک تھے، ایس ڈی او آئیسکونے چوہدری واجد ایوب کو تمام مسائل کو نیت نیتی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر چوہدری واجد ایوب کا کہنا تھا کہ علاقے میں بجلی کے تمام مسائل جلد حل ہونگے اور لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے گی انہوں نے علاقے کے مسائل کو حل کرانے کی سنجیدہ کوششیں کرنے پر حلقے کے رکن قومی اسمبلی اور ن لیگی رہنماء انجم عقیل خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔