گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسڑکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ محمد شفیق رانا نے کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی خوشحال ملک و قوم کی ضمانت ہے تعلیم یافتہ معاشرے کی تشکیل اساتذہ کے موثر کردار کے بغیر ممکن نہیں ہم سب نے ایک ٹیم کے طور پر کام کر کے اپنے ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کو وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے ویژن سرکاری سکولز معیاری سکولز کے مطابق ہر لحاظ سے قابل رشک بنانا ہے۔ نئی تعلیمی اصلاحات سے سکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ شرح خواندگی میں اضافہ معیار تعلیم میں بہتری اور سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سٹو ڈنٹ نواب عرفان سے اپنے آفس میں ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرنواب عرفان نے اپنے استاد محمد شفیق رانا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسڑکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کو پھولوں کا گلدستہ اور انکی یادگار تصویر کا پو ٹر یٹ بھی پیش کیا۔