اسلام آباد(آئی ایم ایم) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات سےجمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیدوارسردار زادہ میر جان لانگو کی ملاقات، ملاقات میںقلات میں صوبائی اسمبلی کےضمنی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سردار زادہ میر جان لانگو عوام کا درد رکھنے والے شخص ہیں اورعوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، انشاءاللہ ا انتخابات میں وہ جیت انکا مقدر ہو گی، ہمیں ان پر ہمیں فخر ہے،اس موقع پرسردار زادہ میر جان لانگو نے کہا کہ وہ اپنے قائد مولانا فضل الرحمن کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیںپارٹی ٹکٹ جاری کیا، انشاءاللہ عوام اور پارٹی کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں۔