راولپنڈی (بیورو رپورٹ)راولپنڈی کی مشہور و معروف ہاؤسنگ سوسائٹی سلور سٹی کے ممبران شمشیر علی چانڈیو، عبیداللہ ، نبیل فاروق ، بابر شہزاد ، عامر اعجاز، ابوبکر سلیم ، مزمل اکرم، اسامہ نور اور فرحت نازنے کہا ہے کہ سوسائٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ، اب تک 75 سے 80 فیصد تک ڈویلپمنٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے ، مجوزہ اتھارٹیز سے ضروری این او سیز حاصل کئے جا چکے ہیں اور سوسائٹی کی پلاننگ اپروول بھی حاصل کی جا چکی ہے جبکہ آئیسکو سے بجلی کے حصول کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے اور سوسائٹی کیلئے بجلی حاصل کی جا چکی ہے جبکہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز سے بہت جلد اپروول متوقع ہے ،سوسائٹی میں ٹیوب ویلز اور سٹریٹ لائٹس کیلئے سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے کمپنیوں سے ریٹ حاصل کئے جا رہے ہیں تاکہ سولر سسٹم کی تنصیب شروع کی جا سکےاورسوسائٹی ممبران پربجلی کے بلوں کا بوجھ نہ پڑے ،ڈویلپمنٹ کی تکمیل کے ساتھ ہی پلاٹوں کے قبضے دینے کی مکمل تیاری کی جا چکی ہے جس کیلئے بہت جلد ممبران کو یہ خوش خبری بھی سنائی جائے گی اور انکے پلاٹ انکے حوالےکئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا سر چھپانے کا بندوبست کر سکیں۔
سلور سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے مطابق سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کی عنقریب تکمیل کے ساتھ ہی محکمے میں پراجیکٹ کی تکمیل کی رپورٹ جمع کرادی جائے گی سوسائٹی ممبران نے ان خیالات کا اظہار سائٹ وزٹ کے دوران موقع پر ملنے والے افراد سے گفتگو کے دوران کیا، گفتگو کے دوران تمام ممبران سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ اور دیگر معاملات سے انتہائی مطمئن پائے گئے۔